چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کو دوبارہ شروع کیا جائے :کے ٹی آر
کانگریس حکومت اپنے غیر دانشمندانہ فیصلے پرنظر ثانی کرے: کے ٹی آر
ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولس میں ”چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم “کی منسوخی سے متعلق فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کارگزار صدر بی آرایس ورکن اسمبلی سرسلہ کے تارک راماراﺅ نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ اپنے اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے۔انہوںنے کہاکہ کے چندر شیکھر راﺅ کی حکومت کی جانب سے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کےلئے شروع کی گئی ناشتہ اسکیم کو مزید وسعت دی جانی چاہئے تھی۔انہوںنے کہاکہ فی الواقعی ےہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس حکومت نے تلنگانہ میں اس شاندار اقدام کو منسوخ کردیاہے۔انہوںنے کہاکہ کے سی آر حکومت نے طلبہ کےلئے ناشتہ کی اسکیم کا آغاز کیاتھا اور اسے وسعت دینے کا منصوبہ بنایاتھا۔ کے ٹی آر نے کانگریس حکومت سے درخواست کی کہ وہ اپنے غیر دانشمندانہ فیصلہ پر نظر ثانی کرے اور ناشتہ اسکیم کو نافذ کرے۔سوشیل میڈیا پلیٹ فارمXپرایک پوسٹ میںکے ٹی آر نے ریمارک کیاکہ ٹامل ناڈو کے چیف منسٹر ایم کے اسٹالن نے ٹامل ناڈو کے سرکاری امدادی اسکولس میں طلبہ کےلئے مارننگ ٹفن اسکیم کا توسیع کے ساتھ افتتاح کیا۔انہوںنے کہاکہ سابقہ بی آرایس حکومت نے سال گزشتہ ماہ اکتوبر میں چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کو متعارف کیاتھا۔ جس کامقصد ریاست بھر کے سرکاری اسکولس میں زیر تعلیم طلباءوطالبات کو معیاری اور تغذےہ بخش غذا کی فراہمی کو یقینی بناناتھا۔اس اقدام کے باعث ریاست میں 27,147سرکاری اسکولوں کے زائد از23لاکھ طلبا وطالبات کو فائدہ پہنچا تھا۔