تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں
نرمل ضلع کے بعض حصوں میں زبردست بارش ہوئی
نرمل ضلع کے بعض حصوں میں آج زبردست بارش ہوئی، جس سے کسانوں نے راحت کی سانس لی جو تین ہفتوں سے بارش کا انتظار کر رہے تھے۔تلنگانہ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کی ویب سائٹ پر موسم کی رپورٹ کے مطابق، ضلع کی اوسط بارش 34.3 ملی میٹر بتائی گئی، جب کہ باسرمنڈل میں سب سے زیادہ 96.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔یہاں پر یکم جون سے 16 جولائی تک 308.8 عام بارش کے مقابلے میں 331 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 7 فیصد زیادہ ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ 19 منڈلوں میں سے 13منڈلوں میں معمول کی بارش ہوئی، جبکہ پانچ منڈلوں میں 20 سے 36 فیصد کے درمیان زیادہ بارش ہوئی۔خانہ پور اور بھینسہ اب بھی تقریباً 20 فیصد بارش کی کمی کا شکار ہیں تاہم دھان، جوار، مکئی، سویا اور کپاس کی فصلیں بونے والے کسانوں نے بارش پر خوشی کا اظہار کیا۔اسی طرح عادل آباد ضلع میں 13 ملی میٹر اوسط بارش ریکارڈ کی گئی۔ آصف آباد ضلع میں 341 ملی میٹر بارش ہوئی۔دریں اثنا، منچریال میں 251.4 ملی میٹر بارش ہوئی۔ دھان، لال چنا، مکئی، جوار، سویا اور دیگر فصلوں کے کاشتکار کم بارش سے کافی پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ضلع میں مزید دو ہفتے تک بارش کی کمی کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ان کو نقصان کا خدشہ ہے۔