ہندوستان ؍ ملک کی خبریں
ٹرینڈنگ

مہنگائی پر کانگریس کا مودی پر تیکھا حملہ

نئی دہلی: کانگریس نے مہنگائی کے سلسلے میں حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں سے کھانا چھین کر اپنے دوستوں کو دیتے ہیں، اس لیے انہیں مہنگائی سے دوچار غریبوں کے دکھوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پارٹی نے کہا، ‘مہنگائی مین’ مودی کا چابک پھر سے عوام پر چلا ہے ۔ ہول سیل مہنگائی کی شرح نے ایک سال چار ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور سبزیوں سے لے کر اشیائے خوردونوش تک ہر چیز میں زبردست مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اشیائے ضروریہ کی مہنگائی کے اعداد و شمار دیتے ہوئے کانگریس نے آج ٹوئٹ کیا کہ کھانے پینے کی اشیاءکی مہنگائی میں 8.68 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دالوں کی مہنگائی میں 21.64 فیصد اور سبزیوں کی مہنگائی میں 38.76 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
سبزیوں میں پیاز سب سے مہنگی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کا کہنا تھا کہ ‘پیاز کی مہنگائی کی شرح 93.35 فیصد ہے جبکہ آلو کی مہنگائی کی شرح میں 66.37 فیصد اور پھلوں کی مہنگائی کی شرح میں 10.14 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
پارٹی نے مہنگائی کے لیے مسٹر مودی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا، ”نریندر مودی کو غریبوں کی تکلیف کی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ وہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین رہے ہیں اور اپنے امیر دوستوں کو مزہ دے رہے ہیں۔”

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button