شہر کی خبریں

بارش کے دوران بھی حیدرآباد میں بے روزگارطلبا کا احتجاج

 ڈی ایس سی امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بارش میں بھی شہرحیدرآباد کے دلسکھ نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب طلبا کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔انہوں نے وزراء سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سے ملاقات کریں جس کا اعلان وزیراعلی ریونت ریڈی نے کیا تھا۔ امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ کچھ دنوں سے طلباکا احتجاج جاری ہے۔اشوک نگر اور چکڑپلی کے علاقوں میں ملازمت کے سینکڑوں خواہشمندوں نے بارش میں بھیگتے ہوئے ڈی ایس سی ملتوی کرنے اور گروپ II اور گروپ III کے امتحانات کے لیے ٹائم ٹیبل موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس احتجاج کی ویڈیوزسوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button