گورو گوگوئی لوک سبھا میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر، کے سریش کو چیف وہپ بنایا گیا
کانگریس کی پارلیمانی پارٹی لیڈر سونیا گاندھی نے اتوار کے روز رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی کو لوک سبھا میں پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا ہے ، جبکہ کے سریش کو چیف وہپ اور دو وہپ مقرر کیا ہے ۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں بتایا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی لیڈر سونیا گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر، چیف وہپ اور دیگر وہپس کی تقرری کے بارے میں مطلع کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسٹر گوگوئی کو لوک سبھا میں پارٹی کا ڈپٹی لیڈر بنایا ہے ، جب کہ مسٹر سریش کو چیف وہپ بنایا گیا ہے اور ممبران پارلیمنٹ مانیکم ٹیگور اور ڈاکٹر محمد جاوید کو وہپ بنایا گیا ہے ۔مسٹر وینوگوپال نے ان تینوں پارٹی ممبران پارلیمنٹ کو لوک سبھا میں نئی ذمہ داری کے لیے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی رہنمائی میں کانگریس اور انڈیا اتحاد لوک سبھا میں عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے ۔