شہر کی خبریں
شہرحیدرآباد میں بے روزگارنوجوانوں کا رات دیرگئے دھرنا
حیدرآباد: بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اورڈی ایس سی امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے اشوک نگر میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔یہ احتجاجی، سڑک پر بیٹھ گئے اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔انہوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ان احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ چونکہ ڈی ایس سی اور گروپ 2امتحان کی تواریخ قریب قریب ہیں، اسی لئے ڈی ایس سی امتحان ملتوی کیاجائے۔انہوں نے گروپ 2کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال گروپ 2امتحان منعقد کیاگیاتھا۔اس اچانک احتجاج کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کی تشکیل میں بے روزگارنوجوانوں کا اہم رول رہا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ان کی حمایت کی کوشش کی تاہم تمام طلبہ نے بی جے پی کے لیڈروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔