جرائم و حادثات

سرکاری اسپتال سے اغوانوزائیدہ اندرون 24گھنٹے ماں کے حوالے 

آندھراپردیش: سرکاری اسپتال سے اغوانوزائیدہ کا پتہ چلاتے ہوئے اندرون 24گھنٹے اسے اس کی ماں کے حوالے کردیاگیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے مچھلی پٹنم میں واقع سرکاری اسپتال میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک نامعلوم خاتون خود کو نرس ظاہر کرتے ہوئے وارڈ میں داخل ہوئی ماں کے پاس سے نوزائیدہ کو حاصل کرلیا۔کافی دیر بعد بھی نوزائیدہ کا پتہ نہ چلنے پر خاتون، پولیس سے رجوع ہوئی اور اس سلسلہ میں شکایت کی۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نوزائیدہ کا اغواکرنے والی خاتون کا پتہ چلایا اور نوزائیدہ کو اس کی ماں کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button