شہر کی خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی کا کلکٹرس ،پولیس کمشنرس اور ایس پیزکے ساتھ 16 جولائی کو اجلاس
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی 16 جولائی کو صبح 9.30 بجےسکریٹریٹ میں ضلع کلکٹرس، پولیس کمشنرس اور پولیس سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔چیف منسٹر مختلف امور کا جائزہ لیں گے جن میں پرجا پالانا، دھرانی، زراعت ،موسمی حالات، صحت ،موسمی بیماریاں، ون مہا اتسوم، مہیلا شکتی، تعلیم، امن و امان اور سیکورٹی سے متعلق مسائل اور انسداد منشیات مہم شامل ہے۔ضلع کلکٹرس، پولیس کمشنرس اور ایس پیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام تفصیلات کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کریں۔