راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست پر مسلم شخصیت کو نامزد کیا جائے:فریدسحر
حیدرآباد: معروف شاعر،ادیب و مزاح نگار جناب فریدسحر موظف گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں صدر ریاستی کانگریس و چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ جناب کے کیشو راؤ کے استعفی کے باعث خالی ہوئ راجیہ سبھا کی نشست کے لئیے ریاست کے ایک سینئیر مسلمان قائد کو نامزد کیا جائے! موصوف نے یاد دلایا ہے کہ متحدہ آندھرا پردیش میں علاقہ تلنگانہ سے کم سے کم دو مسلم شخصیتیں رکن راجیہ سبھا میں ہوا کرتی تھیں! جن میں بیرسٹر اکبر علی خاں، قاسم علی عابد، سید رحمت علی،خلیل الرحمان اورکے یم خاں وغیرہ شامل ہیں! لیکن علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ہی راجیہ سبھا میں مسلم نمائندگی کو دانستہ طور پر ختم کر دیا گیا! بی آر یس کے سربراہ نے باوجود کئی نمائندگیوں کے ایک بھی مسلم قائد کو موقع نہیں دیا!اب جب کہ کانگریس پارٹی کو اقتدار پر لانے میں مسلمانان تلنگانہ نے بہت اہم رول ادا کیا ہے، ریاستی کانگریس کے صدر و چیف منسٹر کو چائیے کہ مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر اور تجربہ کار قائد کو راجیہ سبھا کے لئیے نامزد کرے! ورنہ ریاست کی اقلیتوں کا کانگریس پارٹی پر سے اعتماد اُٹھ جائے گا کہ وہ اُن کی ہمدرد ہے! بیان کے آخر میں جناب فرید سحر نے چیف منسٹر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابقہ حکومت کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش نا کریں ورنہ اُنہیں بھی مُشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے!