تلنگانہ ؍ اضلاع کی خبریں

محرم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاٸے۔ اوٹکور انچارج ایس آٸی محمد نوید

اوٹکور: اوٹکور انچارج سب انسپکٹر آف پولیس محمد نوید نے کہا کہ محرم کا  ہم آہنگی سے منایا جانا چاہیے۔ آج دوپہر کو اوٹکور پولیس اسٹیشن میں عاشورخانہ کمیٹی اور منتظمین کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی۔ اور اس کمیٹی کے تمام اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے سے طے شدہ وقت پر سواری علم جلوس نکالیں کیونکہ جلوس 16 اور 17 تاریخ کو ہے۔اس موقع پر انہوں نے منتظمین کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلوس کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو صبر و تحمل کے ساتھ جلوس میں حصہ لیتے ہوٸے جلوس کو کامیاب بناٸیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے دن شہر میں پولیس تعینات کی جائے گی۔ پولیس پکٹس کا بھی انتظام کیا جائے گا اور ٹریفک کو ڈائیورشن کیا جائے گا اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کے بغیر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ ایس آٸی محمد نوید نے عوام سے کہا کہ وہ ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر تہواروں کو ہم آہنگی سے منائیں۔ اس موقع پر کمیٹی کے ذمہ داران کے علاوہ پولیس عملہ موجود تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button